ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حیدرآباد:آئی آئی ٹی میں پڑھنے والے طالب علم کی بلڈنگ سے کود کر خودکشی

حیدرآباد:آئی آئی ٹی میں پڑھنے والے طالب علم کی بلڈنگ سے کود کر خودکشی

Tue, 29 Oct 2019 20:22:55    S.O. News Service

حیدرآباد،29اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) حیدرآباد کے آئی آئی ٹی کالج میں پڑھنے والے ایک طالب علم نے بلڈنگ سے کودکر جان دے دی۔طالب علم تیسرے سال کا طالب علم ہے۔جائے حادثہ پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے،پولیس نے کیس درج کر لیا ہے،معاملے کی جانچ جاری ہے۔جائے واقعہ سے فی الحال کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں برآمد ہوا ہے، پولیس ہر زاویہ سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس سے پہلے، تین جولائی کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی-حیدرآباد (آئی آئی ٹی ایچ) کے طالب علم مارک اینڈریو چارلس نے کورس میں اور مستقبل کی زندگی میں اچھی کارکردگی نہیں حاصل کرنے کے محض خوف سے خود کشی کر لی تھی۔چارلس اگلے تین دنوں میں آئی آئی ٹی ایچ سے ماسٹر آف ڈیزائننگ کا کورس مکمل کرنے والے تھے،انہیں ڈر تھا کہ ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہے گی۔اگر سوسائڈ نوٹ سے اندازہ لگایا جائے تو صاف لگ رہا ہے کہ چارلس زندگی کے سخت جدوجہد کو ہینڈل نہیں کر سکا اور ہار مان بیٹھا،دنیا سے جاتے وقت اسے اس بات کا ملال بھی تھا۔


Share: